12

جماعت اسلامی کا ملک گیر آن لائن اجلاس: بلدیاتی انتخابات اور سیاسی سرگرمیوں میں تیزی کے لیے جامع پلاننگ مکمل

لاہور (عمرحیات چوہدری)جماعت اسلامی کی پاکستان کی سطح پر بلدیاتی الیکشن اور لوکل گورنمنٹ کمیٹی کا ایک اہم اور خصوصی آن لائن اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کی۔ اجلاس میں ملک بھر سے پارٹی کے سینیئر رہنماؤں اور سیاسی کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی، جن میں صدر سیاسی کمیٹی لاہور خالد احمد بٹ، اسلام آباد سے نصر اللہ رندھاوا، کراچی سے سیف الدین، بلوچستان سے مولانا ہدایت الرحمن، اور خیبر پختونخواکے پی سے عنایت اللہ خان شامل تھے۔اجلاس میں پاکستان بھر میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور اس حوالے سے جماعت اسلامی کی آئندہ کی حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ شرکاء کی جانب سے یہ تجویز سامنے آئی کہ ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات الگ الگ کرانے کے بجائے ایک ہی وقت میں ہونے چاہیے تاکہ انتخابی عمل شفاف اور موثر ہو۔صدر کمیٹی بلدیاتی الیکشن اور لوکل گورنمنٹ کمیٹی جماعت اسلامی پاکستان ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی، پاکستان میں مؤثر بلدیاتی نظام کو قائم کرنے کے لئے قانون سازی کے لئے تجاویز مرتب کرے گی اور مرکزی مجلس شوریٰ میں سفارشات پیش کریگی تاکہ پورے ملک میں یکساں بلدیاتی سسٹم رائج کرنے کے کے مہم چلائی جائے اور پورے ملک میں عام انتخابات کے موقع پر ہی لوکل باڈیز کے انتخابات کروائے جائیں تاکہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ان با اختیار اداروں کے انتخابات پر اثر انداز نہ ہو سکیں ۔ انہوں نے تمام صوبائی نمائندوں پر زور دیا کہ وہ نچلی سطح (گراس روٹ لیول) پر عوامی رابطہ مہم کو مزید فعال کریں تاکہ بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی بھرپور قوت کے ساتھ سامنے آ سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں