ٹرینوں کی مینٹیننس، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا
لاہور (عمرحیات چوہدری) ایڈیشنل جنرل مینجر انفراسٹرکچر حماد حسن مرزا نے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور انعام اللہ کے ہمراہ واشنگ لائنز لاہور کا خصوصی دورہ کیا۔ اس موقع پر ٹرینوں کی مینٹیننس، پٹس، ٹریک، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ کیبنز کی ورکنگ، ٹرینوں کی آمد و رفت سمیت ورک کوآرڈینیشن کا بھی تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر پرنسپل افسران کا کہنا تھا کہ ٹرینوں کی بروقت آمد و رفت کو یقینی بنانے کے لیے واشنگ لائنز میں ٹیم ورک کے ساتھ کام کیا جائے۔ انہوں نے متعلقہ افسران و اسٹاف کو ہدایت کی کہ سیفٹی اصولوں کے مطابق کوچز کی بروقت مرمت، دیکھ بھال اور فٹنس کو یقینی بنایا جائے تاکہ وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی کے وژن کے مطابق مسافروں کو محفوظ، آرام دہ اور معیاری سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
دورے کے موقع پر ڈویژنل ایگزیکٹو انجینئر غلام مرتضیٰ، ڈویژنل مکینیکل انجینئرز محمد عمران، ڈویژنل الیکٹریکل انجینئر محمد ناصر، ڈویژنل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سمیرہ رانا، اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر سعید افضل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایل ڈبلیو ایم سی میڈم طیبہ سمیت دیگر افسران اور عملہ بھی موجود تھا۔