83

لیسکو SDO مزنگ محمد علی ریاض کے خلاف 5 کروڑ ہرجانے کا لیگل نوٹس ایڈووکیٹ شکیل ادریس کی جانب سے جاری

متاثرہ احمد جمیل شہری نے محکمانہ انکوائری کے لئے CEO کو درخواست دینے اور متعلقہ پولیس میں بھی اس کے خلاف قانونی کاروائی کرنا شروع کر دی

ایس ڈی او کی مشکلات میں اضافہ ” میں کہڑے پاسے جاواں میں منجھی کیتھے ڈاواں” کا ورد زبان پر فر فر چلنے لگ گیا، سینہ کوبی کرنے پر مجبور

گزشتہ روزنجی ہوٹل” محفل کیفے” پر ریڈ کے دوران 2کسٹمر شریف شہریوں کو حراست میں لے کر FIR کا داغ لگا نا ایس ڈی او کے لئے گلے کا پھندہ بن گیا

دوسرے شہری نے بھی الگ سے لیگل نوٹس دینے اور مزید قانونی کاروائیوں کا فیصلہ کر لیا ، ایس ڈی او کے لئے آگے کنواں پیچھے کھائی کی صورتحال پیداہو گئی

لیگل نوٹس محمد علی ریاض کے سب ڈویژنل آفس مزنگ اور ان کے گھر کے ایڈریس پر بذریعہ UMS پوسٹ کر دئیے گئے، لیگل نوٹس پر جواب طلبی کیلئے 14 دن کا ٹائم مقرر

لاہور (عمر حیات چوہدری) محکمہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لاہور کی سب ڈویژن مزنگ میں اختیارات کے نشے میں دُھت افسروں نے اَت مچا دی محکمہ کی ساکھ بری طرح سے متاثر ہو گئی افسروں کو افسر شاہی کرنا مہنگا پڑ گیا لیسکو کی جانب سے گزشتہ روزنجی ہوٹل” محفل کیفے” پر بجلی چوری کی غرض سے ریڈ کے دوران 2 کسٹمرز شریف شہریوں کو حراست میں لے کر FIR کا داغ لگا نا ایس ڈی او کے لئے گلے کا پھندہ بن گیا تفصیلات کے مطابق لیسکو مزنگ سب ڈویژن کے ایس ڈی او محمد علی ریاض نے اپنے ایڈیشنل منیجر آپریشن سول لائن اور ایم اینڈ ٹی اہلکاروں کے ساتھ مزنگ قرطبہ چوک میں واقع نجی ہوٹل ” محفل کیفے ” پر ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کی غرض سے ریڈ کی تھی اس ریڈ کے دوران اصل مالکان / ملزمان عمیر شاہ نوازش نواب غوری ان کے ہتھے نہ لگنے پر اپنی خفت مٹانے اور اپنے اکھڑ مزاج کی وجہ سے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے بے گناہ اور کھانا کھانے آئے 2 کسٹمرز شریف شہریوں محمد احمد ولد جمیل جو مال روڈ پر واقع Dandy Designs ٹیلرز کا ملازم، اور عمران ولد حسن جو اچھرہ میں موجود فرنیچر کی شاپ سے تعلق رکھتا تھا ان دونوں کو نہائیت بد سلوکی اور غیر قانونی طریقے کے ساتھ پولیس کے حوالے کر دیا تھا ان شریف شہریوں نے بے تحاشہ دہائیاں دیں کہ ہم تو کسٹمر ہیں مگر ان فرعونیت زدہ افسران نے ان کی ایک نہ سنی اُلٹا ان کو دھتکارتے رہے اور ان کو مزنگ پولیس کے حوالے کرنے کے بعد دانستہ طور پر استغاثہ میں ان کے نام شامل کر کے FIR مقدمہ نمبر 863/26 درج کروا دیا جو صریحاً غیر قانونی اور شریف بے گناہ شہریوں کی عزت نفس کو مجروع کرنے کا گھنونا اقدام تھا اس عزت نفس کے مجروع ہونے اور غیر قانونی اقدام پر قانون کا سہارا لیتے ہوئے ایک متاثرہ شہری محمد احمد جمیل نے ایس ڈی او مزنگ محمد علی ریاض کے خلاف اپنے وکیل محمد شکیل ادریس کی طرف سے 5 کروڑ روپے ہرجانہ کا لیگل نوٹس ایس ڈی او کے سب ڈویژن آفس مزنگ پر اور ان کے گھر حسن ٹائون ملتان روڈ لاہور کے ایڈریس پر بذریعہ UMS نمبر 96040513 اور 96040514 کے مطابق پوسٹ کر دئیے ہیں اس لیگل نوٹس کے مطابق ایس ڈی او کو قانونی طور پر مقررہ 14 دن کے اندر اس کا جواب دینے یا پھر اس پر تحریری معافی مانگنے کا ذکر کیا گیا ہے متاثرہ احمد جمیل شہری نے محکمانہ انکوائری کے لئے لیسکو کے CEO کو درخواست دینے اور متعلقہ پولیس میں بھی اس کے خلاف قانونی کاروائی کرنا شروع کر دی ہیں ایس ڈی او کی مشکلات میں اضافہ ہونے لگ گیا ہے جس پر ” میں کہڑے پاسے جاواں میں منجھی کیتھے ڈاواں” کا ورد زبان پر بھی فر فر چلنے لگ گیا ہے سینہ کوبی کرنے پر مجبور ہونا محسوس ہونے لگ گیا ہے FIR کا داغ لگا نا ایس ڈی او کے لئے گلے کا پھندہ بن گیا اس کے علاوہ دوسرے شہری عمران نے بھی الگ سے لیگل نوٹس دینے اور مزید قانونی کاروائیوں کا فیصلہ کر لیا ہوا ہے ، ایس ڈی او کے لئے آگے کنواں پیچھے کھائی کی صورتحال پیداہو گئی ہے دیکھتے ہیں اُونٹ اب کس کروٹ بیٹھتا ہے قوم کی نظریں جم گئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں