23

7 اگست کا احتجاج پرامن، آئینی اور جمہوری ہوگا۔جماعت اسلامی کا احتجاج عام پاکستانیوں کے جذبات کی ترجمانی کریگا۔


جماعت اسلامی مہنگائی، پٹرول لیوی اور عوام دشمن معاشی پالیسیوں کے خلاف میدان میں ہے ۔


جماعت اسلامی کی 7 اگست “سڑکیں بند احتجاج” کی تیاریاں تیز، تاجر برادری کی بھرپور حمایت حاصل

لاہور(عمرحیات چوہدری)امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے 7 اگست کو مہنگائی، پٹرولیم لیوی اور عوام دشمن معاشی پالیسیوں کے خلاف ہونے والے “سڑکیں بند احتجاج” کی تیاریوں کے سلسلے میں لاہور کی مختلف تجارتی تنظیموں کے نمائندوں اور تاجر رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔اس موقع پر صدر قومی تاجر اتحاد پاکستان ملک خالد محمود اور صدر انجمن تاجران برانڈرتھ روڈ شیخ عبدالرب نے 7 اگست کے احتجاج کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ معاشی حالات میں تاجر برادری بھی شدید مشکلات کا شکار ہے اور عوام کے جائز مطالبات کی حمایت ان کی قومی ذمہ داری ہے۔ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے مختلف مارکیٹوں کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے تاجروں سے ملاقاتیں کیں، ڈور ٹو ڈور رابطہ مہم میں حصہ لیا اور احتجاج کے حوالے سے ہینڈ بل تقسیم کیے۔ انہوں نے تاجروں سے اپیل کی کہ وہ 7 اگست کے احتجاج میں بھرپور شرکت کرکے مہنگائی، پٹرولیم لیوی اور عوام پر بڑھتے ہوئے معاشی بوجھ کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوامی مسائل کے حل، معاشی انصاف اور شہریوں کے بنیادی حقوق کے لیے میدان عمل میں ہے۔ 7 اگست کا احتجاج مکمل طور پر پرامن، آئینی اور جمہوری ہوگا اور اس کا مقصد حکومت تک عوام کے جائز مطالبات پہنچانا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کا احتجاج عام پاکستانیوں کے جذبات اور مشکلات کی ترجمانی کرے گا۔ 7 اگست کو لاہور سمیت ملک بھر میں عوامی حقوق کے لیے تاریخی احتجاج ہوگا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھرپور شرکت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں