101

سپیکر قومی اسمبلی نے مخصوص نشستوں سے متعلق الیکشن کمیشن کو دوسرا خط لکھ دیا

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے مخصوص نشستوں سے متعلق الیکشن کمیشن آف پاکستان کو دوسرا خط لکھ دیا جس میں مخصوص نشستوں پر جلد فیصلہ کرنے کا کہا گیا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمانی رہنماؤں کی درخواست پر مخصوص نشستوں سے متعلق الیکشن کمیشن کو دوسرا خط لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں پر جلد فیصلہ کرے۔

اس سے قبل پارلیمانی رہنماؤں نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو خط لکھا، خط میں الیکشن ترمیمی بل کے تناظر میں خواتین اور غیر مسلم اراکین اسمبلی کی نشستوں سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ نہ کیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔پارلیمانی رہنماؤں نے اسپیکر قومی اسمبلی کو مخصوص نشستوں سے متعلق الیکشن کمیشن کو جلد فیصلہ کرنے کے لیے خط لکھنے کی درخواست کی۔

پارلیمانی رہنماؤں کی استدعا پر ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو دوسرا خط لکھ دیا۔خط میں یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ آئینی ترمیمی بل 2024 منظور ہو چکا ہے، اب الیکشن کمیشن جلد سے جلد خواتین اور غیر مسلم اراکین کی نشستوں کے حوالے سے فیصلہ کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں