جماعت اسلامی عوامی خدمت، دیانتداری اور اصولی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ

لاہور: امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری نے تنظیمی مشاورت اور ارکان ضلع وسطی سے استصوابِ رائے کے بعد سید برہان حسین کو بقیہ سیشن 2024-26 کے لیے امیر ضلع وسطی مقرر کر دیا ہے۔نومقرر امیر ضلع وسطی سید برہان حسین نے سید مودودی اسلامک سنٹر میں اپنی ذمہ داری کا حلف اٹھا لیا ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ضیاءالدین انصاری نے امید ظاہر کی کہ سید برہان حسین اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تنظیم کو مزید فعال اور مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوامی خدمت، دیانتداری اور اصولی سیاست پر یقین رکھتی ہے، اور وسطی لاہور میں نئی قیادت ان مقاصد کے حصول میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔سید برہان حسین نے اس اعتماد پر قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ وہ جماعت کے مشن کو آگے بڑھانے، کارکنان کو متحرک کرنے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور جدوجہد کریں گے۔اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور اظہر بلال ، ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور راشد داود ، سیکرٹری وسطی لاہور عمر شہباز ، رہنما جماعت اسلامی ملک الیاس ، عدنان چھٹہ بھی موجود تھے ۔