158

لیسکو مزنگ سب ڈویژن نالائق SDO کا جھوٹا مقدمہ اُلٹا گلے پڑنے ، ہتک عزت کا مقدمہ پھندہ بن کراکھڑ گردن میں ڈلنے کو تیار

ایس ڈی او نے محفل کیفے مزنگ پر بجلی چوری کی غرض سے ریڈ کی ، اختیارات کے نشے میں لیسکو ٹیم نے کھانا کھانے آئے 2 شریف شہریوں کو بھی دھر لیا

ملزم مالکان پر ہاتھ نہ ڈال سکے ، شریف شہری چیخ چیخ کر دہائیاں دیتے رہے مگر لیسکو ٹیم انہیں دھتکار تی رہی ، دانستہ طور پر بے گناہوں پرFIR کا داغ لگایا

بعد از مقدمہ درج ثابت ہوا کہ 2 شہری بے گناہ ہیں، عزت پامالی ، گرفتاری کے خلاف دونوں شہریوں نے ہتک عزت سمیت دیگر قانونی کاروائیوں کو کرنے کا فیصلہ کر لیا

لیسکو ٹیم ایڈیشنل منیجرآپریشن سول لائن، ایم اینڈ ٹی اہلکار، اور ایس ڈی او مزنگ نے اصل مالکان ہاتھ نہ آنے کی خفت مٹانے کی خاطر بے گناہوں کی عزت کو ہاتھ ڈالا

دلچسپ امر یہ بھی ہے کہ ملزمان / مالکان آج بھی دھندناتے پھر رہے ہیں، متاثرہ شہریوں نے CEO سے اس کا نوٹس لینے اور سسپنڈ کرنے کا مطالبہ کر دیا

لاہور (عمر حیات چوہدری) محکمہ لیسکو میں اختیارات کے نشے میں دھت ہو کر شریف شہریوں ، بے گناہوں کی زندگیوں اور ان کی عزتوں کو کھلم کھلا پامال کرنے لگ گئے اکھڑ مزاج اور نا لائق مزنگ لیسکو ٹیم کی شرمناک حرکت نے محکمہ کی ساکھ کو بری طرح سے متاثر کر دیا تفصیلات کے مطابق مورخہ26جولائی رات 10بجے ایس ڈی او مزنگ سب ڈویژن لیسکو نے محفل کیفے نامی نجی ہوٹل پر بجلی چوری کی غرض سے ہمرا ہ ایڈیشنل منیجر آپریشن سول لائن، ایم اینڈ ٹی اہلکار و دیگر سٹاف ریڈ کی تھی ریڈ کے دوراناصل مالکان/ملزمان ان کے ہتھے نہ چڑھ سکے تو اپنی ناکامی کی خفت مٹانے کی خاطر افسران نے اپنے اختیارات کا نا جائز استعمال کرتے ہوئے اس ہوٹل میں کھانا کھانے آئے 2عدد شریف شہریوں کو بھی غیر قانونی طور پر زدو کوب کرنے سمیت ان کے ساتھ نہائیت بد سلوکی کی اور ان سے موبائل،کیش،پرس وغیرہ چھین لئے اور ان کو گالیاں دیتے رہے اس پر شریف شہری چیخ چیخ کر دہائیاں دیتے رہے کہ ہم تو کسٹمر ہیں کھانا کھانے آئے ہیں ہمارا کیا قصور ہے مگر اکھڑ اور نالائق افسران نے ان کو دانستہ طور دھتکارتے رہے اور ہوٹل کے 2 عدد ویٹرز سمیت 2 شریف شہریوں کو بھی حوالہ مزنگ پولیس کر دیا شہریوں نے تھانے میں بھی دہائیاں دیں مگر پولیس نے ایس ڈی او کی جانب سے بھیجی گئی درخواست میں ان شریف شہریوں کے بھی نام درج ہونے کی وجہ سے ان کے اوپر بھی مقدمہ درج کر دیا گیا جو بنیادی لحاظ سے بھی غلط غیر قانونی اور صریحاً جھوٹا تھا بعد از مقدمہ درج ثابت ہوا کہ یہ 2 شہری بے گناہ ہیں تب یہ پولیس کی تحویل سے رہا ہوئے اس غیر قانونی گرفتاری اور نالائقی کی انتہا کے خلاف شہریوں نے بھی عزت پامالی ہونے پر ہتک عزت سمیت دیگر قانونی کاروائیوں کو کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے حیرانگی ہے کہ لیسکو ٹیم ایڈیشنل منیجرآپریشن سول لائن، ایم اینڈ ٹی اہلکار، اور ایس ڈی او مزنگ نے اصل مالکان ہاتھ نہ آنے کی خفت مٹانے کی خاطر بے گناہوں کی عزت کو ہاتھ ڈالا،!! دلچسپ امر یہ بھی ہے کہ ملزمان / مالکان آج بھی دھندناتے پھر رہے ہیں مزید متاثرہ شہریوں نے CEO لیسکو سے بھی اس کا نوٹس لینے اور اس نالائق ،اکھڑمزاج ایس ڈی او کو فوری طور پر سسپنڈ کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں