لاہور (عمر حیات چوہدری) صدر پھول یونین عمر فیاض بٹ اور بانی پھول یونین سعید خان نے رپورٹر ایسوسی ایشن کے عہدے داران کا ڈھول کی تھاپ پر بھرپور استقبال کیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمر فیاض بٹ کا کہنا تھا کہ واسا کی تاریخ میں پہلی بار واسا رپورٹر ایسوسی ایشن کا قیام خوش ائندہ ہے صحافیوں نے ہمیشہ واسا ملازمین کے مسائل کو اجاگر کیا ہے ۔ہمیں امید ہے مستقبل میں بھی صحافی اسی طرح محنت اور لگن سے کام کریں گے اور واسا ملازمین کے حقوق کے لیے اواز بلند کرتے رہے گے ۔تقریب میں صدر واسا رپورٹر ایسوسی ایشن پنجاب شوکت علی جنرل سیکرٹری کامران علی سینیئر نائب صدر قمر عباس نقوی نائب صدر میاں اعجاز شریف ۔فنانس سیکرٹری علی رضا ایڈیشنل سیکرٹری احمد حسن اور دیگر عہدے داران میں ظہیر عباس عامر اقبال بٹ مس جنت ۔انوار کمیانہ ۔فیاض مدثر وحید گجر ۔کاشف مغل منظور چوہدری۔ صابر غوری ۔مظفر کھوکھر حاجی سرور ۔طارق محمود ۔شاہد بٹ ۔اور واسا ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی .
















