101

پنجاب کے سرکاری سکولوں کے سردیوں کیلئے اوقات کار کل سے تبدیل کردیئے جائینگے

پنجاب میں موسم سرما کے لیے کل 15 اکتوبر سے سرکاری سکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیئے جائینگے۔ رپورٹ کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق اسکول کے اوقات کار صبح 8 بج کر 45 سے شروع ہوں گے اور چھٹی 2 بج کر 45 منٹ پر ہوگی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق جمعہ کے روز چھٹی دوپہر 12 بج کر 45 منٹ پر ہوگی۔ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ڈبل شفٹ والے اسکولوں میں پہلی شفٹ کو روزانہ 12 بج کر 45 پر چھٹی ہوا کرے گی اور جمعہ کے روز پہلی شفٹ کی چھٹی دوپہر ایک بجے ہوگی، سکینڈ شفٹ والے اسکولوں کے اوقات کار دوپہر ایک بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں